ٹھٹھہ صادق آباد (این این آئی) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پانچویں برسی10اکتوبر کو
منائی جائے گی اس سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میںانہیںخراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
