Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • نارووال:آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق
    • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان
    • فیکٹریوں میں انسانوں کے بعد روبوٹس کا راج، دنیا بھر میں تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی
    • قتل کیس میں اپیل منظور’ ملزم کو رہائی کا حکم
    • مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپلیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
    • راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
    • ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
    • قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میںاکاموڈیٹ کیا گیا
    • نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
    • گریگ بروک مین اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026کے امیر ترین افراد میں سرفہرست
    • لٹن روڈ پولیس کی کارروائی’ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    • جڑانوا لہ پولیس منشیا ت فرو شو ں کا قلع قما کر نے میں بر ی طر ح نا کام
    • محکمہ آبپاشی پنجاب سرکاری گاڑیوں کے نام پر پٹرول، ڈیزل دیگر کروڑوں کے اخراجات پر پر سوالات اٹھ گئی
    • سال 2024 ء میں الاٹ کام فنڈز عدم دستیابی پر منسوخ ہوگیا تھا:محکمہ آبپاشی
    • اشیاء کی برآمدات 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2.94 ارب ڈالر ہو گئیں
    • ملٹری آپریشنز ایبسلوٹلی ناٹ سہیل افریدی حکومت کی سخت فیصلوں کیلئے مشاورت
    • خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے 8سوالوں کے جواب مانگ لئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امن کا حصول ترجیح، مطلوبہ نتائج تک روس پوری قوت سے لڑتا رہے گا: کریملن

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو(ویب ڈیسک) کریملن نے کہا ہے کہ روس پرامن ذرائع سے امن حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم جب تک ایسا ممکن
    نہیں ہوتا، روس اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھے گا۔روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے روسیا ون کے صحافی پاویل زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیف کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کا جواب دینا موجودہ حالات میں روس کے مفادات کے حصول کا واحد راستہ رہ گیا ہے۔دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کو کشیدگی کے اس چکر میں مزید کھینچا جارہا ہے، جب تک معاملات پر بات چیت اور معاہدوں تک پہنچنے کا کوئی موقع موجود نہیں، روس کے پاس اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے موجودہ راستے کے سوا کوئی دوسرا طریقہ نہیں۔انہوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے مقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس امن چاہتا ہے اور اسے پرامن ذرائع سے حاصل کرنے کو ترجیح دیتا ہے، لیکن جب تک یہ ممکن نہیں ہوتا، روس لڑے گا اور پوری قوت سے لڑے گا۔کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ جو قوتیں روس کو فیصلہ کن یا تباہ کن شکست دینے کے منصوبے بنا رہی ہیں، انہیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، جس طرح ان کے بقول یوکرین اس وقت قیمت ادا کررہا ہے۔دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس دونیتسک عوامی جمہوریہ کے باقی ماندہ علاقوں پر مکمل کنٹرول کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا، خواہ یہ رقبہ نصف فیصد ہو یا ایک فیصد کا سوواں حصہ، یہ علاقہ روسی فیڈریشن کا حصہ ہے اور اس معاملے میں بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔روسی صدارتی ترجمان نے کہا کہ کالینن گراڈ کے ممکنہ محاصرے کی صورت میں روس کی جانب سے اپنے تمام دستیاب ہتھیار استعمال کرنے کا بیان کسی دوسرے ملک کے لیے دھمکی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کالینن گراڈ روسی خطہ ہے اور اگر اسے کوئی خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے علاقے کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔دیمتری پیسکوف کے مطابق پولینڈ اور بعض دیگر ممالک سے اس حوالے سے اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، اس لیے روس نے اپنی دفاعی پوزیشن واضح کی ہے۔انہوں نے اس صورتِ حال کا موازنہ صدر پوتن کی میونخ تقریر سے کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے اس خطاب کو بھی دھمکی سمجھا تھا، حالانکہ وہ دھمکی نہیں بلکہ خطرات سے متعلق پیشگی انتباہ تھا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان

      نواب بہاولپور کی فیملی کے گھر سے 2 کروڑ کے نواددرات چوری 6 ملزمان گرفتار

      پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.