لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سجا دیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر” پراجیکٹ نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ”اپنی چھت،اپنا گھر” سے مکان بنانے والوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر”کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سٹیٹ گیسٹ کے طور پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنرایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کیلئے سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے خصوصی طور پر مسقط مدعوکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط کے کنونشن ایگزیبیشن سینٹرمیں ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی پروقار تقریب میں شرکت پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ یونائیٹڈ نیشنزکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ہیومین سیٹلمنٹ پروگرام اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میانمارکے ہٹو وینگ ، برازیل کے تھیاگوبائورمین گبرٹ ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی سکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے پریواین ہیبی ٹیٹ خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈاقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے ۔ اقوام متحدہ کایواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد،شہروں،سرکاری اور نجی اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کوغیر معمولی کاکردگی پر دیا جاتا ہے ۔ ایوارڈ کیلئے سستی اورمناسب رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر اربن ڈویلپمنٹ اورتعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے تحت37سال سے جاری 200 نجی اور سرکاری اداروں کو سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔ 19 سال کے بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کے ہائوسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی اور ایوارڈ ملا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت، اپنا گھر” دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے ۔ عالمی یوم رہائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ ویژنری پروگرام ”اپنی چھت،اپنا گھر”پراجیکٹ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بھرپورپذیرائی مل رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے ”اپنی چھت، اپنا گھر” پراجیکٹ کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ عالمی یوم رہائش (habitat)پر پنجاب کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ19سال کے بعد پنجاب ایک مرتبہ پھر یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آنر ایوارڈ میں سر فہرست آیا۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر” پراجیکٹ کم آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے ۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے غریب افرادکو چھت کی نعمت مل رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریکارڈ مختصر مدت میں 2لاکھ سے زائد افراد”اپنی چھت، ا پناگھر” پروگرام کے تحت لون حاصل کر چکے ہیں ۔ ”اپنی چھت، اپناگھر” پروگرام کے تحت 5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے ۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام عام آدمی کے اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عالمی یوم رہائش پر ہر مستحق خاندان کو چھت فراہم کرنے کے عزم کا ا عادہ کرتے ہیں ۔ محفوظ، باعزت اور معیاری رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اوریہ حق اسے ضرور ملے گا ۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر معلم اعظم حضرت محمدۖ پر کروڑوں درودو سلام پیش کیا۔اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میںوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قابل احترام ا ساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں۔ ٹیچرز ڈے پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کے اخلاص،محنت اور لگن کو سراہتی ہوں۔ استاد کامرتبہ، عظمت لازوال ہے،اپنے شفیق ٹیچرز کے لئے آج بھی عزت و احترام کا جذبہ برقرار ہے۔ اساتذہ معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہے اوراستاد ہی طالب علم کو فرش سے عرش کی جانب لے جاتا ہے۔
مریم نواز
بریکنگ نیوز
- لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے الگ الگ واقعات اورٹریفک حادثے کے دوران4افراد جاں بحق ہوگئے
- اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
- بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی
- مغویہ سکینہ کی بازیابی درخواست’ سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد’ آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت آج طلب
- کراچی میں جعلی کمپنیوں کے نام پر اربوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف
- ترکیہ میں گہرے اور تاریک پانیوں میں پراسرار پتھریلے ڈھانچے دریافت
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت برہم
- شہریوںکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیح:فیصل کامران
- صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق کاشف عمر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا
- جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال مسترد جہلم وہلی میں معمولات زندگی جاری
- ایک ہفتے میں2 خطرناک ڈکیت گینگز’20 اشتہاری’ 80 ملزم گرفتار
- گگومنڈی:رئیس زادوں کی دوکمسن بچوں سے کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی
- نارووال، جنگلی بندر کا گھرمیں گھس کر حملہ، خاتون سمیت2افراد زخمی
- ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
- پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
- کیمرے والی سمارٹ عینکوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
- دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز
- کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
- ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
- سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
