Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے الگ الگ واقعات اورٹریفک حادثے کے دوران4افراد جاں بحق ہوگئے
    • اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
    • بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی
    • مغویہ سکینہ کی بازیابی درخواست’ سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد’ آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت آج طلب
    • کراچی میں جعلی کمپنیوں کے نام پر اربوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف
    • ترکیہ میں گہرے اور تاریک پانیوں میں پراسرار پتھریلے ڈھانچے دریافت
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت برہم
    • شہریوںکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیح:فیصل کامران
    • صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق کاشف عمر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا
    • جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال مسترد جہلم وہلی میں معمولات زندگی جاری
    • ایک ہفتے میں2 خطرناک ڈکیت گینگز’20 اشتہاری’ 80 ملزم گرفتار
    • گگومنڈی:رئیس زادوں کی دوکمسن بچوں سے کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی
    • نارووال، جنگلی بندر کا گھرمیں گھس کر حملہ، خاتون سمیت2افراد زخمی
    • ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
    • پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
    • کیمرے والی سمارٹ عینکوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
    • دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز
    • کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے 8سوالوں کے جواب مانگ لئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے
    پاکستان تحریک انصاف سے 8 سوالات کے جواب مانگ لئے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج تحریک انصاف کی یہ دلیل مسلسل سننے کو ملی کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے نہیں دی گئی، اس جھوٹے دعوے پر میرے تحریک انصاف سے 8 بنیادی سوالات ہیں۔خواجہ آصف نے پہلا سوال کیا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبر پختونخوا میں آپ کی حکومت رہی، وفاق میں بھی آپ اقتدار میں رہے، آپ کو دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے کون سے پالیسی روک رہی ہے ؟ اپیکس کمیٹی میٹنگز بلانے سے کونسی پالیسی روک رہی ہے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی مذمت کرنا، پاک فوج اور عوام پر حملوں کے خلاف کھل کر افواج کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آپ کو کس پالیسی کی ضرورت ہے؟تیسرا سوال ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے کوہاٹ میں ڈرون حملے کیے گئے، آپ کی صوبائی حکومت نے ان حملوں کی کھل کر مذمت کیوں نہیں کی؟ کونسی پالیسی آپ کو روکتی رہی؟چوتھی بات یہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سرحدی چوکیوں اور فوجی جوانوں پر فائرنگ ہوتی ہے، دراندازی ہوتی ہے اور دہشت گردوں کی براہِ راست یا بالواسطہ معاونت کی جاتی ہے۔ آپ نے آج تک کتنی مرتبہ افغان رجیم کا نام لے کر ان سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج یا مذمت کی؟ اس کے لیے کس پالیسی کی ضرورت ہے؟سہیل آفریدی سے پانچواں سوال ہے کہ آپ کے اپنے صوبے میں دہشت گردی کے لیے معاون غیرقانونی معیشت جیسا کہ بھتہ خوری، سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ 13 سال میں آپ نے کون سے عملی اقدامات کیے اور اگر کیے تو وہ بتائیں؟خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے چھٹا سوال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیادوں پر اپنی قربانیاں دے رہی ہیں، تم نے ان فورسز سے کتنی دفعہ ان کی پوسٹوں پر جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا؟ اور تو اور خیبرپختونخوا کے عوام جو خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تم نے کتنی دفعہ جا کر ان یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھا؟ خواجہ آصف نے ساتواں سوال کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست پاکستان کے بیانیے کو تم مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے کنفیوژکیوں کرتے ہو، تم خوارج کو خوارج کیوں نہیں کہتے اور ان خوارج کا نام لے کر انکی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ اس کے لئے کونسی پالیسی چاہئے؟وزیر دفاع نے وزیراعلیٰ کے پی سے آٹھویں بات یہ کہی کہ ان تمام باتوں سے صرف ایک اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 13 سال کی حکمرانی میں آپ نے کرپشن نے کو بے پناہ فروغ دیا صوبے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، سوشل میڈیا پر آپکے قومی و صوبائی ممبران ایک دوسرے پر کھل کر کروڑوں اربوں لوٹنے کے الزام لگاتے ہیں۔ ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کھل کر میڈیا پر بیرون ملک سے آنے والے کروڑوں روپے کے پارٹی فنڈز خوربرد کرنے کا الزام لگاتی ہیں، اس کا جواب دیں۔دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور احتجاج کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو سڑکوں پر لا کر خود کو محفوظ گاڑیوں میں چھپا لینا دلیری نہیں ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسلح کارکن سڑکوں پر ہیں جبکہ نام نہاد دلیر لیڈران بم پروف اور بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں میں چوہوں کی طرح چھپے ہوئے ہیں۔
    خواجہ آصف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے الگ الگ واقعات اورٹریفک حادثے کے دوران4افراد جاں بحق ہوگئے

      اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

      بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.