ساہیوال (این این آئی)نواحی چک 187نو ایل کے قریب دو ڈاکوں نے مزاحمت پر سیلز مین
یاسر لطیف کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔واقعات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن کے رہائشی محمد شہزاد لطیف کا بھائی یاسر لطیف گولی ٹافی کمپنی میں اپنے چنگ چی رکشہ پر سیلز مین کا کام کرتا تھا۔
