کراچی(این این آئی) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بدترین
شہروں میں شامل ہوگیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی 2026 کی عالمی درجہ بندی میں کراچی 173 شہروں میں 170ویں نمبر پر رہا، جس کے بعد اسے دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار دیا گیا ہے۔درجہ بندی کے مطابق کراچی سے نیچے صرف تین شہر شامل ہیں، جن میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، شام کا دارالحکومت دمشق اور لیبیا کا دارالحکومت طرابلس شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کسی شہر کو رہائش کے لیے بہتر بنانے میں صرف بلند و بالا عمارتیں اہم نہیں بلکہ محفوظ ماحول، معیاری صحت و تعلیم، مؤثر ٹرانسپورٹ، صاف فضا اور بہتر شہری سہولیات بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔
