لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو)نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 8
ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔پٹرولنگ کے دوران 20اشتہاریوں سمیت 80 عادی مجرمان اور 6 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 بوتلیں شراب اور 320 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ کارروائیوں کے دوران 27 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 140 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف مقامات سے 57 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ایس پی بلال احمد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔
