حسن ابدال (نمائندہ خبریں) حسن ابدال کے نواحی علاقے میں دو افراد کو مبینہ طور پر گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، دونوں کی لاشیں سڑک کنارے سے برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر 2026 کو صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا، جب حسن ابدال کے گاؤں پوڑ میانہ کی جانب جانے والی سڑک کے قریب دو افراد کی لاشیں پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر حسن ابدال پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولین کی شناخت 25، 26 سالہ زیشان ولد امیر افضل، سکنہ قندہاری پور حسن ابدال اور 30 سالہ جواد ولد نامعلوم سکنہ بجاڑ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈ ی کے نام سے کی ہے۔پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور قتل میں ملوث ملزمان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ دونوں افراد کے قتل کی وجوہات اور ملزمان تک پہنچا جا سکے۔دو افراد کے بہیمانہ قتل کی اطلاع ملنے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
- حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
- روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
- جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
- کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
- 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
