راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی کارروائیاں، 06 افراد کو حراست میں لے کر01 کلو سے زائد چرس اور 44 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، بنی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 18 لیٹر شراب برآمد کی، نیو ٹان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 06 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔
