راولپنڈی(سٹی رپورٹر) نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، ملزم نے 15 پر کال کی کہ 4 افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم اور موٹرسائیکل چھین لیا، نیو ٹان پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو کالر کے کے ساتھ ایسا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نا پایا گیا،نیو ٹاون پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ 15 ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کے لیے سہولت ہے جسکے غلط استعمال پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائی گی۔
