اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وزارتِ ہاسنگ اینڈ ورکس نے یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کے اشتراک سے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر
دیا، جو تقریبا 25 سال بعد ملک کی قومی ہاسنگ پالیسی میں پہلی جامع پیش رفت ہے۔ اس سلسلے میں آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں وفاقی وزیر برائے ہاسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پالیسی کا باضابطہ اجرا کیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔تقریب میں اعلی حکومتی نمائندگان، ماہرینِ تعلیم، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جو پالیسی فریم ورک کو مثر عملی اقدامات میں ڈھالنے پر بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔نئی پالیسی ہر فرد کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کے قومی عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ یہ پالیسی پاکستان کی بدلتی ہوئی رہائشی اور شہری ترقی کی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ایک جدید قومی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا عالمی یومِ آبادکاری 2026 کے موقع پر کیا گیا، جو ہر سال 5 اکتوبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس سال عالمی یومِ آبادکاری کا موضوع سب کے لیے مناسب رہائش (Adequate Housing for All) ہے۔ اس دن کا مقصد مناسب رہائش اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو فروغ دینا ہے، جو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور نئے شہری ایجنڈے (New Urban Agenda) کے حصول کی جانب ایک بنیادی قدم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہاسنگ و ورکس اور تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تقریبا 25 سال بعد قومی ہاسنگ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پالیسی کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ہاسنگ پالیسی کے جامع مقاصد میں سستی رہائش کی فراہمی میں اضافہ، اراضی کے حقوقِ ملکیت و قبضہ کا تحفظ، ہاسنگ فنانس تک رسائی میں توسیع اور غیر رسمی آبادیوں کی ترقی و بہتری شامل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ہاسنگ پالیسی 2025 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی براہِ راست رہنمائی اور نگرانی میں تشکیل دی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم اور ان کی خصوصی ٹیم کی قابلِ قدر کاوشوں اور تعاون سے یہ پالیسی ممکن ہوئی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے فلیگ شپ اقدام وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، گھر ہو تو اپنا کو خصوصی طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے افراد کو 65 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود اس پروگرام پر عملدرآمد کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ یہ اسکیم قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کے ایکشن پلان کا اہم جزو ہے، جس کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے ہاسنگ فنانس کو مزید قابلِ رسائی اور سستا بنانا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے قابل بنانا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی ہاسنگ پالیسی 2025 پاکستان کو عوام کی رہائشی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا اور مثر فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ترجیح پالیسی پر مثر عملدرآمد، مناسب اور سستی رہائش تک رسائی میں توسیع، ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا اور ملک بھر میں زیادہ پائیدار اور موسمیاتی اثرات کے مقابلے میں مضبوط آبادیاں تشکیل دینا ہے۔سب کے لیے مناسب رہائش ،عالمی عزم سے قومی اقدام تک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کے کنٹری پروگرام مینیجر، وقار سید نے رہائش اور شہری ترقی کے لیے عوام پر مرکوز طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مناسب رہائش صرف سر چھپانے کے لیے چھت کا نام نہیں بلکہ یہ وقار، مواقع اور مضبوط و لچکدار معاشروں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان میں اداروں کو مضبوط بنانے اور ایسی رہائشی سہولیات کے فروغ کے لیے حکومتِ پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا جن سے کوئی فرد محروم نہ رہے۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے رہائش، موسمیاتی لچک، پائیدار شہری ترقی اور قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کے درمیان مضبوط تعلق کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاسنگ پالیسی 2025 اور اس کا ایکشن پلان پاکستان کے عوام کو درپیش ہاسنگ کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح اور جامع اقدامات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پالیسی ملک میں تقریبا 1 کروڑ 30 لاکھ رہائشی یونٹس کے ہاسنگ شارٹ فال کو کم کرنے میں مدد دے گی، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کی نئی ہاسنگ فنانس پالیسی کو بھی اجاگر کیا اور اسے ہمسایہ ممالک میں جاری اسی نوعیت کے اقدامات کے مقابلے میں نسبتا زیادہ معاون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت گھر کی ملکیت کے لیے 90 فیصد تک فنانسنگ/ایکویٹی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، جس سے بالخصوص کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کے لیے اپنا گھر حاصل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔تقریب کے اختتام پر وفاقی سیکریٹری، وزارتِ ہاسنگ و ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود رائے نے قومی ہاسنگ پالیسی پر مثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے عملی نفاذ کے مرحلے میں ادارہ جاتی روابط، مسلسل تعاون اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
بریکنگ نیوز
- آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
- پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
- پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
- سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
- میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
- مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
- صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
- حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
- روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
- جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
- کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
- 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
