Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر20ہزارنقدی، موبائل چھین لیا
    • ANFکا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،11ملزمان گرفتار
    • تین مختلف کارروائیاں، دو لیڈی سمیت تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
    • نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا
    • چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات مکمل، راجہ محمد اقبال صدرمنتخب
    • میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا،دھمکیاں دیتا،ملیحہ سحر کی درخواست پر مقدمہ درج
    • دو منشیات سپلائرز کو مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید ، 1 لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزائیں
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنیوالا شخص گرفتار
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد
    • سدرہ عرب قتل کیس، 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ
    • 10 سالہ طالبعلم کا قتل کیس،ہائی کورٹ کا 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم
    • مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے: بیرسٹر دانیال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(عرفان چوہان سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے میٹرک پارٹ ون جماعت نہم امتحانات 2026 کے نتائج کے بعد ری چیکنگ کے عمل کے حوالے سے طلبہ اور والدین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ متاثرہ طلبہ کے مطابق ری چیکنگ کے نام پر فی پرچہ بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود انہیں جوابی کاپی کی مکمل جانچ پڑتال کے بجائے صرف نمبروں کی کاوٹنگ تک محدود رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث طلبہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرک پارٹ ون جماعت نہم سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے بعد متعدد طلبہ نے اپنے نمبروں پر تحفظات کے باعث ری چیکنگ کے لییدرخواستیں جمع کروائیں اور مقررہ فیس بھی ادا کی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ جب وہ ری چیکنگ کے عمل کے لیے متعلقہ ٹیم کے پاس پہنچے تو بعض صورتوں میں انہیں بتایا گیا کہ ری چیکنگ کا مطلب صرف نمبروں کی کاوٹنگ ہے، جبکہ سوالات کی دوبارہ جانچ، نمبر لگانے میں ممکنہ غلطی یا کسی سوال کے نمبر شمار ہونے سے رہ جانے کی صورت میں اس کی تصحیح ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔متاثرہ طلبہ کے مطابق بعض جوابی کاپیوں میں ایسے سوالات بھی موجود ہیں جن کے نمبر لگنے یا شمار ہونے کے حوالے سے انہیں اعتراضات ہیں، تاہم ری چیکنگ کے دوران ان اعتراضات کا تسلی بخش ازالہ نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ طلبہ کا مقف ہے کہ اگر ری چیکنگ کے لیے بھاری فیس وصول کی جا رہی ہے تو اس عمل میں صرف نمبروں کی گنتی کے بجائے قواعد کے مطابق جوابی کاپی کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ کسی طالب علم کے نمبر غلطی سے کم نہ رہ جائیں۔طلبہ اور والدین نے کہا ہے کہ امتحانی نتائج کسی بھی طالب علم کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک یا چند نمبروں کا فرق بھی طالب علم کے گریڈ، داخلے، میرٹ اور مستقبل کے تعلیمی مواقع پر اثرانداز ہو سکتا ہے، اس لیے ری چیکنگ کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔متاثرہ طلبہ نے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ اور متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ری چیکنگ کے طریقہ کار کا فوری نوٹس لیا جائے، طلبہ کی شکایات کی غیرجانبدارانہ جانچ کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اگر کسی جوابی کاپی میں سوال کے نمبر لگانے یا شمار کرنے میں غلطی ہوئی ہے تو اسے مقررہ قواعد کے مطابق درست کیا جائے۔طلبہ کا مزید کہنا ہے کہ ری چیکنگ کے عمل کے حوالے سے انہیں واضح اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں یہ معلوم ہو سکے کہ ری چیکنگ کے دوران جوابی کاپی میں کن امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ری چیکنگ کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اور طلبہ کو محض رسمی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی شکایات کا مثر ازالہ کیا جائے۔متاثرہ والدین نے بھی بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی انکوائری کر کے طلبہ کے تحفظات دور کیے جائیں اور اگر کسی مرحلے پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا انتظامی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا

      نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا

      چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

      تازہ ترین

      پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی

      فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.