کراچی (آئی این پی )تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ،ملتان سمیت بیرون ممالک دبئی اور عدیس ابابا کی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے عدیس ابابا جانے والی ائیر پلین کی پرواز ای ٹی 695 ،کراچی سے رحیم یار خان جانے والی عدیس ابابا کی ائیر پلن کی پرواز ایس کیو بی 976 ،کراچی سے ملتان جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 870 اورکراچی سے فیصل آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 810شامل ہیں۔ کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی851اور کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی844بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110بھی منسوخ ہوگئی۔
