لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹر شامل تھے۔ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف میڈیکل ٹیم کا حصہ تھے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کنٹرول کرنیکے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنیکی بھی سفارش کی گئی تھی۔میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافیکی سفارش بھی کی تھی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی کی بلڈ پریشر کی دوائی تبدیل کی تھی، ڈاکٹر فرقاد علی کی اڈیالہ جیل آمد کے بارے پارٹی لیڈر شپ اور فیملی آگاہ تھی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنیکے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی اڈیالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
- محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
- پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
- جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
- مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
- ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
- سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
- بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
- راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
- نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
- معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
- گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
- بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
- سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
- ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
- شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
- ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ کے 2 واقعات ایف بی آر’پولیس کے5 اہلکار شہید’
- 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
- پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
