لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے مبینہ پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر حاصل کرنے والے خاندانوں کی لائیو ویڈیوز سامنے لے آئیں۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ بہت جہالت دکھا لی، اب ذرا حقیقت بھی جان لیں، یہ وہ خاندان ہیں جن کے سامنے کسی سیاسی جماعت کی تختی نہیں بلکہ ایک عام پاکستانی خاندان کا خواب حقیقت بن کر کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ صرف تحریک انصاف کے دور میں بننے والے گھر تھے تو پھر 2لاکھ 14ہزار 302بلاسود قرضے کس نے جاری کیے؟ 278ارب 46کروڑ روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی رقم کس نے فراہم کی اور ایک لاکھ 20ہزار 753گھر مکمل کیسے ہوئے؟۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 60ہزار 464گھر آج بھی تعمیر کے مرحلے میں ہیں، جس سے منصوبے کے جاری رہنے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں کو اپنی سیاسی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش شاید سوشل میڈیا پر چل جائے، تاہم ان گھروں میں رہنے والے اصل مستحقین کی گواہی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن کے پاس دکھانے کے لیے کارکردگی نہیں ہوتی، وہ دوسروں کے بنے گھروں کی کہانیاں گھڑتے ہیں، پروپیگنڈا جتنا مرضی کیا جائے، گھر آخر گھر ہی ہوتا ہے اور گھر کی چابی جس خاندان کے ہاتھ میں ہو، اصل گواہی بھی اسی کی ہوتی ہے۔
عظمیٰ بخاری
بریکنگ نیوز
- امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
- محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
- پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
- جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
- مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
- ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
- سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
- بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
- راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
- نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
- معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
- گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
- بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
- سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
- ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
- شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
- ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ کے 2 واقعات ایف بی آر’پولیس کے5 اہلکار شہید’
- 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
- پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
