واشنگٹن(آئی این پی )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس اور ان کا نومولود بیٹا ہیلی کاپٹر سے
اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئے۔ اوشا وینس میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے لڑکھڑا گئیں، جہاں سے انہیں جے ڈی وینس کے ہمراہ وسط مدتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے سلسلے میں الاسکا جانا تھا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں اوشا وینس کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے سڑھیوں پر لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
