لاہور (رپورٹ/عامر رانا) پولیس افسران و اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث سرکاری اسلحہ گم یا چھینے جانے کے واقعات کے بعد محکمہ پولیس نے اسلحہ کی حفاظت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ سرکاری اسلحہ استعمال کرنے والے افسران و اہلکار اب اس کی حفاظت کے بھی ذمہ دار ہوں گے، جبکہ اسلحہ گم ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکار کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ مراسلے کے مطابق جس بھی پولیس افسر یا اہلکار سے سرکاری اسلحہ گم ہوا، وہ مذکورہ ہتھیار کی مقررہ مارکیٹ قیمت کے مطابق رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اسلحہ کی حفاظت میں غفلت کا تدارک اور ذمہ داری کا واضح تعین کرنا قرار دیا گیا ہے۔ مراسلے میں مختلف اقسام کے سرکاری اسلحہ اور حفاظتی سامان کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ بریٹا پسٹل 92 ایف ایس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار روپے، .38 بور ریوالور سادہ و اسپیشل کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ایس ایم جی 56 کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے، 12 بور پمپ ایکشن امریکن کی قیمت بھی ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سیمی آٹومیٹک رائفل 7.62 کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق ایم جی تھری بمع اسیسریز کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار روپے، بلٹ پروف ہیلمٹ 25 ہزار روپے جبکہ بلٹ پروف جیکٹ کی قیمت 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسلحہ کی حفاظت اور ریکارڈ کے حوالے سے محکمہ پولیس میں پہلے ہی سخت ہدایات موجود ہیں، تاہم اسلحہ گم یا چوری ہونے کے واقعات کے بعد ذمہ داری کے تعین اور مالی نقصان کی تلافی کے لیے یہ اقدام مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد اے آئی جی لاجسٹک پنجاب نے تمام ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس میں سرکاری اسلحہ و حفاظتی سامان کی حفاظت یقینی بنانے اور نقصان کی صورت میں متعلقہ افسر یا اہلکار سے مقررہ رقم وصول کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
- جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
- سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
- کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
- آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
- سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
- خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
- امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
- ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
- سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
- انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
- روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
- فاطمہ فرٹیلائزر کی GCNPایوارڈز کے انسانی حقوق شعبہ میں پہلی پوزیشن
- ہارٹ اٹیک خطرات کم کرنیوالی اہم دوا کے 10 بیچ غیرمعیاری نکل آئے
- اسلام آباد میں ڈینگی کے وار21 کیسز سامنے آ گئے
