لاہور (مہران اجمل خان سے)مسلسل اربوں ڈالر کی عالمی فنڈنگ اور ویکسین کی فراہمی، لاکھوں بچوں کی بار بار ویکسی نیشن، ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز اور بھاری اخراجات کے باوجود پاکستان پولیو فری نہ ہوسکا ، گزشتہ 3 سال کے دوران تقریباً 562 ارب روپے کی عالمی فنڈنگ پاکستان کو ملی جبکہ تین سال کے دوران ہی 111 بچے پولیو وائرس کا شکارہوئے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گزشتہ تین سال کے دوران عالمی اداروں، ڈونر ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے سینکڑوں ملین ڈالر کی مالی معاونت کے باوجود 2023 سے 2025 تک ملک بھر میں 111 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں 6، 2024 میں ریکارڈ 74 جبکہ 2025 میں 31 کیسز سامنے آئے۔ 2023 میں حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے نظرثانی شدہ ہنگامی منصوبے کی 1.78493 ارب ڈالر کی منظوری دی۔ اس میں 1.19793 ارب ڈالر عالمی پولیو خاتمہ شراکت داروں کی گرانٹ، 552 ملین ڈالر اسلامی ترقیاتی بینک کا قرض اور 35 ملین ڈالر فرانسیسی ترقیاتی ادارے کا قرض شامل تھا۔ 2024 کی حاصل کردہ 151.87 ملین ڈالر فنڈنگ میں 42.45 ملین ڈالر اسلامی ترقیاتی بینک کا قرض جبکہ 109.42 ملین ڈالر غیرملکی ڈونرز کی گرانٹس شامل تھیں۔ خرچ ہونے والی 72.56 ملین ڈالر رقم میں 22.56 ملین ڈالر ویکسین کی خریداری اور 50 ملین ڈالر پولیو ٹیموں کے مراعات اور لاجسٹکس پر خرچ ہوئے۔جاپان نے 2024 میں 3.62 ملین ڈالر کی گرانٹ سے 21 ملین سے زائد پولیو ویکسین خوراکوں کی خریداری میں معاونت کی جبکہ 2025 کی مہمات کے لیے مزید 3.10 ملین ڈالر فراہم کیے۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی پاکستان میں پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے مختلف پروگراموں کے لیے بڑی رقوم فراہم کیں جن میں 2023 کی سرگرمیوں کے لیے 64.98 ملین ڈالر، 2025 کے لیے 23.99 ملین ڈالر اور دیگر منصوبوں کے لیے متعدد گرانٹس شامل ہیں۔تین سال کے 111 کیسز میں سے 107 کیسز خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئے جو مجموعی کیسز کا تقریباً 96.4 فیصد بنتے ہیں۔پنجاب میں 2023 سے 2025 تک 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تاہم عالمی اداروں اور وفاقی پروگرام کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقوم میں سے صوبہ وار اصل اخراجات کا مکمل اور شفاف مالیاتی بریک ڈاؤن عوام کے سامنے تاحال نہیں لایا جاسکا۔ 2024 میں کے پی کے کو گیٹس فاؤنڈیشن نے 7 لاکھ 87 ہزار ڈالر کی گرانٹ دی۔ پشاور کی ہائی رسک یونین کونسلز کو 11 لاکھ 98 ہزار ڈالر الگ سے گیٹس فاؤنڈیشن نے ڈونیٹ کیے۔ 2024 میں ہی گیٹس فاؤنڈیشن نے بلوچستان کو 4 لاکھ 58 ہزار ڈالر جبکہ 2025 میں 5 لاکھ 48 ہزار ڈالر ڈونیٹ کیے۔ حیرت انگیز طور پر پنجاب میں ملنے والی ڈونیشن کو خفیہ رکھا جارہا ہے دوسری جانب پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی حالیہ مہم کے دوران مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں مقررہ شیڈول متاثر ہوا ،بعد ازاں خصوصی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو کور کرنے کی کوشش کی گئی۔21 تا 27 ستمبر کی مہم میں پنجاب کے 10 اضلاع میں 80 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن رپورٹ ہوئی جبکہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں 2 تا 5 اکتوبر خصوصی پولیو مہم چلانا پڑی۔مہم سے قبل پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سطح پر مائیکرو پلاننگ، تربیت اور دیگر انتظامات میں خامیوں کی نشاندہی کے باوجود تین اضلاع میں شیڈول متاثر ہونے پر سوالات بھی اٹھے۔ لاکھوں بچوں کی ویکسی نیشن کے دعووں کے باوجود مسڈ چلڈرن کا حتمی ضلع وار ڈیٹا تاحال واضح نہیں ہو سکا جبکہ ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کے بعد بھی ہزاروں بچے پولیو قطروں سے محروم ہیں۔
پولیو
بریکنگ نیوز
- یمنی زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں جزباتی ویڈہو شیئر کر دی
- حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
- پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
- وسط مدنتی انتکابات قبل ایران میں بڑے حملے کا خطرہ جنگ ختم ہو جائےگی ٹرمپ
- عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے یو این سیکرٹری جنرل کا اعتراف
- ای سی سی کا اجلاس پیجاب کے پی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ارب منظور
- شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
- بھارتی فوج ‘گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناکام
- سینیٹر بیرسٹر علی ظفر خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
- پس پردہ ملاقاتوں کے بجائے باضابطہ مذاکرات کئے جائیں: بیرسٹر علی ظفر
- دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا کبھی نہیں ہوا، عوام کی تکلیف کا احساس:علی پرویز ملک
- پاکستان اور برطانیہ کا ترجیحی شعبوں میں تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت:جام کمال
- پولیو کا خاتمہ 562 ارب خرثچ 111 کیسز رپورٹ
- 190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
- اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- پاکستان اور بحرین کا تھارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
- پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
- پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
- سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
- ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
