شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بیرونی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی سازشیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

