ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تاریخی معاہدے ’’بدر مفاہمتی یادداشت‘‘ پر دستخط کی تقریب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوئی۔اس مفاہمتی یادداشت پرپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن الثانی اور انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے۔
بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

