صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صدر مملکت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی,صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

