امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پر اربوں روپے خرچ، غربت میں کمی کا ہدف بدستور چیلنج ہے۔
شہر قائد میں کارکنوں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا بلدیاتی نمائندوں کو محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، شہر کی روشنیاں بحال کرنے اور مینڈیٹ کے تحفظ کا عزم کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا ہے کہ تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ جماعت اسلامی کا کام عوام کو ان کے حقوق دلوانا ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شہر کی روشنیاں بحال کرسکتی ہے، اس مرتبہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تھا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، یہ لوگ گورنر راج اور ایمرجنسیوں کے ذریعے حکومت چلاتے ہیں
لانگ مارچ لیکر اسلام آباد جائیں گے، تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم

