وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں، چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اُسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو اپنے سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں، چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز

