اسلام آباد(ویب ڈیسک ) دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، پاکستان مکمل تیار ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی پاکستان میں آرہی ہے، یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، گزشتہ ایک سال میں 1360پاکستانی اس دہشت گردی کی وجہ سے جان سے گئے۔ تمام مسائل اور جنگیں سفارت کاری کے ذریعے حل ہوتی ہیں، پاکستان کبھی افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے شرمندہ نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ چین، ازبکستان اور دیگر ممالک کو بھی افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی سے مسئلہ ہے، مکہ دفاعی معاہدے کی توسیع کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے، پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں، ترکیہ اپنی پارلیمنٹ سے اس کی توسیع کررہا ہے، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودے باہر آچکا ہے ہم اس کو انڈورس کررہے ہیں، پاکستان عالمی برادری کا اہم رکن ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہے، اسحاق ڈار نے مصر، ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آر فور اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں،آر فور کے بعد آر فور پلس ای تھری اجلاس ہوگا۔ یہ اس فارمیٹ کا پہلا اجلاس ہوگا۔
دفتر خارجہ
بریکنگ نیوز
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- پٹرولیم لیوی جماعت اسلامی کے 150 شہروں میں دھرنے لانگ مارچ کی تیاری
- ملتان میں اندھیر نگری دوران ڈکیٹی سر راہ خاتون سے زیادتی ڈاکو یرغمالی شوہر بچوں سے رقم چھین کر فرار
- خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائیگا:راناثنااللہ
- وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیا ضبط کر لیں، الہان عمر
- آصفہ بھٹو کی انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری کو پی پی پی کی جانب سے تعاون کی پیش کش
- نیوزی لینڈ کی ڈیفنس فورس کے سربراہ نامناسب تعلقات پر مستعفی
- معاشی استحکام کوپائیدار ترقی میں تبدیل کرنا حکومت کی ترجیح
- حمائمہ ملک اورعلی ظفر کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گئی
- کا ہنہ میں سی سی ڈی اہلکار کیخلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
- پٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس پر تحفظ
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- ہاکی کے زوال کی اہم وجوہات ناقص منصوبہ بندی: محمد ثقلین
- پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈائون کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے:خواجہ سعد رفیق
- ایل پی جی مرغی گوشت آٹے سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
- بیگم نصرت بھٹو جمہوریت’ قربانی’ استقامت کی علامت تھیں:راجہ پرویز اشرف
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- برلن:صدر مملکت آصف زرداری جرمن صدر فرینک والٹر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں۔
- سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
