اسلام آباد (پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عالمی تعلیمی منظرنامے پر اپنی بڑھتی ہوئی شناخت کا ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 1500 تک پہنچا دی ہے جن میں یورپی ممالک کے طلبہ کی نمایاں اکثریت شامل ہے۔ خصوصا برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، آئرلینڈ، پرتگال، سویڈن اور ناروے سمیت متعدد یورپی ممالک کے طلبہ کی بڑی تعداد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر اعتماد اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اہم مظہر ہے۔ یورپ کے ترقی یافتہ ممالک سے طلبہ کا پاکستان کی اوپن یونیورسٹی کا انتخاب کرنا اس کی تعلیمی ساکھ، معیاری آن لائن نظام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے تشخص کو اجاگر کرتا ہے۔ دنیا کے 47 ممالک تک تعلیمی رسائی اور 1500 انٹرنیشنل طلبہ کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کو عالمی تعلیمی نقشے پر نمایاں مقام دلانے کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 100 سے کم تھی جو سمسٹر خزاں 2026 میں بڑھ کر 1500 تک پہنچ گئی ہے۔ اس غیر معمولی کامیابی اور عالمی تعلیمی رسائی میں توسیع کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ 47 ممالک سے انٹرنیشنل طلبہ کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انتخاب کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ بالخصوص یورپی ممالک کے طلبہ کی بڑی تعداد میں شمولیت یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلیمی تشخص اور معیار پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوکر دنیا بھر میں تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی کا آن لائن تعلیمی نظام بیرونِ ملک مقیم طلبہ کو اپنے ممالک میں رہتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مثر موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل طلبہ کے داخلوں، تعلیمی سہولتوں اور دیگر متعلقہ امور میں ڈائریکٹوریٹ کا فعال کردار یونیورسٹی کی عالمی رسائی میں اضافے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج ڈاکٹر زاہد مجید نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی بھرپور سرپرستی، مثر رہنمائی اور بین الاقوامی تعلیم کے فروغ کے لیے وژن نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر زاہد مجید نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ انٹرنیشنل طلبہ کے لیے تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے، عالمی تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے اور یونیورسٹی کی بین الاقوامی شناخت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپ سمیت دنیا کے مزید ممالک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی رسائی بڑھانے اور انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- روات ، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار
- راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کو گرفتار کرلیا
- شہری سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھانہ سول لائن کے 2 پولیس کانسٹیبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- اوپن یونیورسٹی کی عالمی کامیابی، انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 1500 ہوگئی
- لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔
- مریم نواز کا فصلوں کی با قیادت جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم
- فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل
- بھارت نے پاکستان سمیت خطے کو فضاء زہر آلود کر دی نومبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
- پاکستان کےعرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
- بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ
- 11سال کی عمر میں منشیات کی پیشکش ہوئی بولی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف
- بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 مسافر جان بحق33 زخمی مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی
- اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت میں ملا خط کریں
- اسحاق ڈار کاعباس عراقچی اور عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی گورننس: وزیر اطلاعات پنجاب
- فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
- KP ‘ پی ٹی آئی دور کی 1224ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
- کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ 3 ایم پی او کے مقدمات نہ سنے: وفاقی آئینی عدالت
- راولپنڈی: تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
