راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)سینئر سول جج(کرمنل ڈویژن) راولپنڈی محمد نصر اللہ وٹو نے شہری سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھانہ سول لائن کے 2 پولیس کانسٹیبلوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے کانسٹیبل محمد آکاش اور محمد حسنین پر مشتمل دونوں ملزمان کو تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے انسپکٹر منصور مظہر نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان کو گزشتہ روز ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے اور محمد آکاش کی جیب سے 10 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے گئے جو اس نے اکشف الیاس نامی شہری سے بطور رشوت وصول کئے چونکہ ملزمان سے برآمدگی ہوگئی ہے لہذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے دونوں کانسٹیبلوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 19 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
