راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا اہم اقدام، شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے اور تفتیشوں کی مثر نگرانی کے سخت احکامات، تمام ایس ڈی پی اوز روزانہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک اپنے سرکل کے کسی ایک تھانے میں شہریوں کے مسائل کے حل لیے موجود رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا اہم اقدام،سی پی او کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے اور تفتیشوں کی مثر نگرانی کے سخت احکامات جاری، تمام ایس ڈی پی اوز روزانہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک اپنے سرکل کے کسی ایک تھانے میں شہریوں کے مسائل کے حل لیے موجود رہیں گے،ایس ڈی پی اوز شہریوں کی شکایات خود سن کر بر وقت حل یقینی بنائیں گے،ایس ڈی پی اوز تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے،شہریوں کے مسائل کا فوری اور بروقت حل اولین ترجیح ہے۔
