Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن لیگ کے صدر راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ملنے پر بھرپور جواب دینگے،غلام مصطفی ملک
    • روات، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزم گرفتار
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • صادق آباد ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی
    • BYD MMC-کے وہ دوڑتی ہے پروگرام کو 500 سے زائد درخواستیں موصول
    • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی،موخر ہونیکا امکان
    • راولپنڈی ،صفائی ستھرائی،تجاوزات ،اشیاء کی قیمتوں بارے ایکشن پلان جاری
    • اکمل خان کھٹڑ کا قتل انتہائی افسوسناک اور دلخراش ،سردار رستم ممتاز
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہریوں کے مسائل حل کیلئے سخت احکامات
    • ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہلخانہ سے ملاقات
    • روات ، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار
    • راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کو گرفتار کرلیا
    • شہری سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھانہ سول لائن کے 2 پولیس کانسٹیبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
    • اوپن یونیورسٹی کی عالمی کامیابی، انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد 1500 ہوگئی
    • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔
    • مریم نواز کا فصلوں کی با قیادت جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم
    • فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ملنے پر بھرپور جواب دینگے،غلام مصطفی ملک

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفی ملک نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے وزیراعلی مریم نواز پر کوئی ذاتی الزام نہیں لگایا بلکہ حکومتی معاملات، سرکاری وسائل کے استعمال اور طرزِ حکمرانی سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔ عظمی بخاری صاحبہ کی مسلسل وضاحتیں اور سخت ردعمل کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔ بقول محاورہ، چور کی داڑھی میں تنکا تو نہیں؟انہوں نے کہا کہ عظمی بخاری صاحبہ قانونی نوٹس اور معافی کے مطالبات کر رہی ہیں، حالانکہ ابھی تک ہمیں کوئی نوٹس موصول ہی نہیں ہوا۔کل کا جاری نوٹس تو پہنچا دیں ،جب نوٹس ملے گا تو اس کا بھرپور اور مناسب قانونی جواب دیا جائے گا۔ ہم نہ سوالات سے گھبراتے ہیں اور نہ قانونی نوٹسز سے۔غلام مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اور حکومتی اتحادی ہیں، کسی کو جواب دہ نہیں۔ اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ حکومتی معاملات میں غلطیوں یا ممکنہ بے ضابطگیوں پر خاموش رہا جائے۔ ڈی سی گجرات کی تعیناتی کے معاملے کو اچھال کر اصل سوالات سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔ سفارش اپنی جگہ، سرکاری جہاز اور قومی وسائل کے استعمال پر سوالات اپنی جگہ موجود ہیں۔ سرکاری وسائل ذاتی استعمال میں آئیں گے تو سوالات بھی اٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے حکومت کی ذمہ داری ہیں، عوام پر کوئی احسان نہیں۔ منصوبوں کی تشہیر کے بجائے ان کی لاگت، معیار اور شفافیت پر بات ہونی چاہیے۔ کوئی بھی حکومتی عہدیدار عوامی احتساب اور تنقید سے بالاتر نہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ق) نے سوال اٹھایا کہ کہیں مریم نواز صاحبہ چوہدری سالک حسین کی نئے صوبوں کے قیام کے لیے شروع کی گئی مہم سے خائف تو نہیں؟ کیا اس تحریک سے تختِ لاہور کے روایتی سیاسی اور انتظامی اختیارات کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے، جس کے باعث چوہدری سالک حسین کے بیانات پر اتنا سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے؟ نئے صوبوں کا قیام عوامی حقوق، انتظامی سہولت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا معاملہ ہے۔غلام مصطفی ملک نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا ساتھ قومی مفاد میں دے رہے ہیں، کسی کی خوشنودی کے لیے اپنی زبان بند نہیں کریں گے۔ عظمی بخاری صاحبہ کو سمجھنا چاہیے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کی ملازم نہیں ہوتیں۔ ہم عزت کے ساتھ اتحاد نبھانا جانتے ہیں، لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن لیگ کے صدر راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات

      روات، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار

      تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزم گرفتار

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.