راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان کو حراست میں لے کر 2 کلو سے زائد چرس، 50 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے شراب سپلائر کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے شراب سپلائر کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے شراب سپلائر کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، روات پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
