گوجرخان (بیورو رپورٹ)بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں رچائی، عدالت نے شوہر کو 2 ماہ کے لیے جیل یاترا کرادی۔ خاوند کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد۔ تفصیلات کے مطابق راجہ شاہد محمود ساکن موہڑہ برج تحصیل گوجر خان نے اپنی پہلی بیوی کی قانونی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی جس پر اس کی اہلیہ نے اپنے خاوند کے خلاف مقامی جج فیملی کورٹ کی عدالت میں سیئنیر ایڈووکیٹ چودھری محمد خرم شہزاد کے ذریعہ استغاثہ دائر کردیا۔ گزشتہ روز استغاثہ کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محسن رضا سینئیر جج فیملی کورٹ گوجر خان نے ملزم راجہ شاہد محمود کے خلاف جرم ثابت ہونے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 ماہ قید کی سزا سنادی۔
