Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلئے لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق
    • 26PMIF ، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
    • قطر ی وزیرِاعظم کے سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • مری محکمہ مال کے مسائل میں اضافہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں رچائی،شوہر کو2ماہ جیل
    • پشاور، گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
    • کویت ‘ بنگلادیشی باشندے کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا
    • الیکشن کمیشن ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
    • خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
    • مقابلے سے ماں 2 بہنوں کو زندہ جلانے والے ملزم سمیت 3 ہلاکCCD
    • سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کا کارنامہ، پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی بے نقاب
    • سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کا کارنامہ، پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی بے نقاب
    • راولپنڈی چیمبر میں پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائیبارے اجلاس
    • راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،7ملزمان گرفتار
    • رکشہ ڈرائیور کے ناروا سلوک پر لڑائی،ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی
    • سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن لیگ کے صدر راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ملنے پر بھرپور جواب دینگے،غلام مصطفی ملک
    • روات، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان میں فرانس کے سفیر ژاں نوئل پواغیئے (H.E. Mr. Jean-Nol Poirier) نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو اور سینئر صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران فرانسیسی سفیر نے نیشنل پریس کلب میں پودا بھی لگایا اور پریس کلب کے مختلف شعبوں، سہولیات اور صحافتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے فرانسیسی سفیر کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور صحافتی سرگرمیوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی سفیر کے دورے کو پاکستان اور فرانس کے درمیان میڈیا روابط اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو نے فرانسیسی سفیر کو پریس کلب کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے، انہیں جدید صحافتی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور بین الاقوامی میڈیا کے طریقہ کار سے روشناس کرانے کیلئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر فرقان راو نے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی سفارتخانے کے تعاون سے پاکستانی صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپس اور پیشہ ورانہ نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن کے ذریعے صحافیوں کو جدید صحافت، ابلاغی مہارتوں اور بین الاقوامی صحافتی تجربات سے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پاکستان اور فرانس کے درمیان صحافتی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواغیئے نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں اور وہ نیشنل پریس کلب کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور خیالات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔فرانسیسی سفیر کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان میڈیا روابط کے فروغ، پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے اور پاکستانی صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آخر میں نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواغیئے کا پریس کلب کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملاقات پاکستان اور فرانس کے درمیان صحافتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلئے لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق

      26PMIF ، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت

      مری محکمہ مال کے مسائل میں اضافہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.