Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلادیش کی جانب سے متنازع فلم آسکر کیلئے منتخب

    By Daily Khabrainستمبر 24, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے ورسٹائل ہیرو عرفان خان رواں برس مارچ سے ‘نیورو اینڈو کرائن ٹیومر’ نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔عرفان خان لندن میں زیر علاج ہیں، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی بنگالی زبان کی متنازع اور خود بنگلا دیش میں پابندی کا سامنا کرنے والی فلم کو ہی بنگلا دیش کی ا?سکر اکیڈمی نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔خیال رہے کہ عرفان خان کی بنگالی زبان میں بننے والی فلم ‘ڈوب: نو بیڈ ا?ف روزز’ گزشتہ برس جون میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں جہاں عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، وہیں وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی تھے۔اس فلم کی ہدایات معروف بنگالی فلم ساز مصطفیٰ سرور فاروقی نے دی ہیں، جب کہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔فلم کی کہانی عرفان خان کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے فلم میں ایک لکھاری اور فلم ساز کا کردار ادا کیا ہے۔بظاہر فلم میں دو خاندانوں کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، تاہم ماضی میں مصطفیٰ سرور فاروقی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ اس کی کہانی ایک سچے واقعے سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بنگلا دیش کے بڑے اسکینڈل سے متاثر ہوکر بنائی گئی،تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ فلم کی کہانی بنگلادیش کے لکھاری اور فلم ساز ہمایوں احمد کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔فلم میں عرفان خان نے جاوید حسن نامی ایک شخص کا کردار ادا کیا ہے جو بعد ازاں اپنی ہی نوجوان بیٹی کی دوست سے شادی کرتے ہیں۔بنگلا دیش کے لکھاری اور فلم ساز ہمایوں احمد نے بھی اپنی ہی نوجوان بیٹی کی دوست اور خود سے 33 سال کم عمر اداکارہ مہروز افروز شعون سے شادی کی تھی۔ہمایوں احمد نے کم عمر لڑکی سے شادی سے قبل 2003 میں اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دی تھی،جن سے ان کے تین بچے بھی تھے۔ہمایوں احمد نے 2005 میں مہر افروز سے شادی کی،جن سے انہیں 2 بچے بھی ہیں، فلم ساز 2012 میں چل بسے۔عرفان خان کی فلم ‘ڈوب: نو بیڈ آف روزز’ کی کہانی بھی اسی طرح کی ہے، جس وجہ سے اسے بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔اس فلم کو گزشتہ برس بنگلادیش کے مخصوص سینما گھروں میں دکھایا گیا تھا، تاہم مجموعی طور پر اس پر پابندی عائد تھی۔امریکی نشریاتی ادارے ‘ورائٹی’ نے بتایا کہ حیران کن طور پر فلمی دنیا کے اعلیٰ ایوارڈ ا?سکر کے لیے بنگلا دیش کی کمیٹی نے اس فلم کو ہی منتخب کیا۔بنگلا دیش کی آسکر اکیڈمی نے ایک ایسی فلم کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا، جسے ملک میں نمائش کی اجازت تو نہیں تھی،تاہم اسے بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا اور اس کی تعریف بھی کی گئی۔بنگلا دیش نے عرفان خان کی اس فلم کو ‘غیر ملکی زبان’ کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا ہے۔اسی کیٹیگری کے لیے پاکستان نے ’کیک‘ اور بھارت نے ‘ ولیج اسٹارس’ کو منتخب کیا ہے۔اس کیٹیگری کے لیے دنیا کے دوسرے ممالک کی جانب سے فلموں کو منتخب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔آسکر اکیڈمی دنیا بھر سے فلموں کے نام موصول ہونے کے بعد ان میں سے چند فلموں کو آئندہ برس جنوری تک شارٹ لسٹ کرے گی۔فلمی دنیا کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ آسکر کی 91 ویں تقریب آئندہ برس 24 فروری کو امریکا میں منعقد ہوگی، جس میں کامیاب فلموں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.