Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچوں کو سبزیوں کا شوق کیسے ڈالا جائے

    By Daily Khabrainاکتوبر 1, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)بچے کھانے کے وقت سے پہلے بے حد شور مچاتے ہیں کہ وہ بھوکے اور پیاسے ہیں۔ لیکن جب کھانا سامنے آتا ہے تو وہ اور چلّاتے ہیں، ‘یخ’ اور کھانا نہیں کھاتے۔ 5 منٹ گزرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں، ‘کوئی اسنیک ملے گا؟’والدین کو اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی سبزیاں نہیں کھاتا تو آپ ممکنہ طور پر بطور والدین اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔کہا جاتا ہے کہ ایک بھوکا بچہ ہی ٹھیک سے کھانا کھاتا ہے مگر کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو کھانے کی میز پر اپنی پسندیدہ چیزیں مثلاً کاربوہائیڈریٹس وغیرہ تو کھا لیتے ہیں مگر باقی چیزوں کی باری ہی نہیں آنے دیتے اور باقی چیزوں سے مراد غذائیت سے بھرپور چیزیں ہیں۔پہلے میں نے سوچا کہ میں کھانے کی میز پر صرف سبزیاں ہی رکھوں اور بچوں کو واضح انداز میں بتا دوں کہ کچھ اور کھانے سے قبل انہیں سبزیاں کھانی ہی ہوں گی۔مگر پھر میں نے سوچا کہ میں کتنی دیر تک میز پر بیٹھی انہیں رشوت دیتی اور ان سے مذاکرات کرتی رہوں گی۔ یہ تو تھکا دینے والا کام ہے۔ پھر میں نے یونیورسٹی آف منیسوٹا کی ماہرِ نفسیات ٹریسی مین کا طریقہ استعمال کرنے کا ارادہ کیا۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کو سبزیوں کے مقابل کھانے ہٹا دینے ہوں گے۔ٹریسی کی تحقیق کے مطابق جب بھی بچوں کے سامنے چٹ پٹے کھانے اور سبزیاں رکھی جائیں گی تو سبزیاں ہمیشہ ہار جائیں گی۔ سبزیوں کا مقابلہ ہٹا دیا جائے تو پھر بچوں کے پاس کھانے کے لیے صرف سبزیاں بچتی ہیں۔جب آپ کے بچے کھانے سے چند گھنٹے پہلے بھوک سے بے تاب ہوں تو میز پر سبزیوں کی قطار سجا دیں۔ایسا کرنے کے بعد میں کہتی کہ آپ کو ابھی کھانے کی ضرورت ہے؟ یا تو سبزیوں میں سے کچھ کھا لیں یا پھر کھانے کے وقت تک کا انتظار کریں۔ چنانچہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی کہ میرے بچے جا کر میز سے کچھ گاجریں، ٹماٹر، کھیرے، یہاں تک کہ بروکولی بھی کھا لیتے۔ ایک دن تو میری بیٹی گاجروں کا آدھا تھیلا کھا گئی۔ کچھ دن وہ کم سبزیاں کھاتے یا بالکل نہیں کھاتے، مگر کیوں کہ اب وہ پہلے سے زیادہ سبزیاں کھا رہے تھے اس لیے یہ قابلِ برداشت تھا۔پھر جب کھانے کے وقت میں میز سجاتی تو مجھے بچوں کو زبردستی کھلانے کا دباو¿ نہیں جھیلنا پڑتا تھا کیوں کہ وہ غذائیت والی زیادہ تر چیزیں پہلے ہی کھا چکے ہوتے تھے۔ٹریسی مین کے مطابق یہ طریقہ اس لیے کام کرتا ہے کہ بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کوئی بھی دوسرا کھانا سامنے لانے سے قبل انہیں سبزیاں کھلا دیں۔ اس طرح جب وہ شدید بھوکے ہوں گے اور ان کے پاس کچھ اور نہیں ہوگا، تو وہ سبزیاں کھانے پر مجبور ہوں گے۔اس پورے طریقے کی بنیاد یہ ہے کہ آپ غلط فیصلہ کرنا مشکل بنا دیں اور صحیح فیصلہ کرنا آسان بنا دیں۔ ہم نے اسے اسکول کیفے ٹیریاز میں بھی آزما کر دیکھا ہے جس کے بعد بچوں کے سبزیاں کھانے میں 4 گنا اضافہ ہوا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.