Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین کے ‘کوانٹم سیٹ لائٹ’ سے لی گئی 24.9 بلین پکسلز کی تصویر کی حقیقت

    By Daily Khabrainدسمبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شنگھائی (ویب ڈیسک)ان دنوں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایک حیرت انگیز تصویر کا چرچا ہے اور اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک چینی سیٹ لائٹ سے کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے 24.9 بلین پکسلز کی تصویر لی گئی ہے۔یہ وائرل تصویر 360 ڈگری کی برڈ آئی ویو کی تصویر ہے اور اسے اس قدر زوم ان کیا جا سکتا ہے کہ آپ سڑکوں پر چلنے والے لوگوں کی شکلیں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر درج باریک سے باریک تفصیلات بھی واضح پڑھ سکتے ہیں۔اس تصویر کی خاص اور حیران کن بات یہ ہے کہ آپ جتنا بھی زوم ان کریں آپ کو وہاں موجود چیزیں اور لوگ مزید واضح ہوتے چلے جائیں گے۔دی ٹائمز ناو¿ سمیت کئی بڑی ویب سائٹس نے لکھا کہ یہ تصویر ‘کوانٹم ٹیکنالوجی’ کا شاہکار ہے جو کہ ایک چینی سیٹ لائٹ میں نصب ہے۔حالانکہ درحقیقت سیٹ لائٹ اور کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے الفاظ اس لیے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ تصویر کو وائرل کیا جا سکے۔ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر کو سمجھے بغیر ٹوئٹ کیا کہ یہ سیٹ لائٹ سے لی گئی ہے۔ تاہم، تھوڑی تحقیق کے بعد جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے دوبارہ ٹوئٹ کیا کہ یہ تصویر ایک اسٹوڈیو ‘بگ پکسل ٹیکنالوجی کارپوریشن’ نے بنائی اور اسے شنگھائی کے اورینٹل پرل ٹاور کی چھت سے لیا گیا۔ بگ پسکل کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 195 گیگا پکسل کی ہے۔یہ شنگھائی شہر کی تصویر ہے اور اسے جنگکن ٹیکنالوجی جو کہ کلاو¿ڈ ڈیٹا پروسیسنگ اور تخلیقی فوٹوگرافی میں پیش پیش ہے، نے بنایا ہے۔یہ تصویر مذکورہ کمپنی نے شنگھائی نیوز کی دعوت پر 2015 میں شنگھائی کے اورینٹل پرل ٹاور سے بنائی تھی۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصویر 195 ارب پکسلز کی ہے، شنگھائی شہر کی خوبصورتی کو واضح کرتی یہ تصویر ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی تصویر ہے۔اس تصویر کو دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی اور صرف ایک سال میں 82 لاکھ مرتبہ اسے وزٹ کیا گیا۔یہ بڑی پینوراما تصویر چھوٹی چھوٹی متعدد تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ اس تصویر کو بنانے میں کوئی سیٹ لائٹ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ یہ بہت ہی ہائی ریزولوشن کیمروں اور ‘امیج اسٹچنگ (تصویر کو جوڑنے والی) ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔یہ تصویر بلاشبہ دلچسپ اور حیرت انگیز ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پریشان کن ہے کیونکہ جتنی تفصیلات اس تصویر میں ظاہر ہوتی ہیں وہ نجی زندگی کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتی ہیں۔عین ممکن ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں جائے گی تو لوگوں کی پرائیویسی کو اس سے شدید خطرات لاحق ہوں گے کیونکہ کوئی بھی شخص کئی سو کلومیٹرز سے آپ کو واضح دیکھ سکے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.