کراچی(ویب ڈیسک) آذان سمیع خان نے موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد ڈرامہ نگری میں انٹری دینے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے آذان سمیع خان کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ اپنے والد کی طرح موسیقی میں اپنی پہچان بنانے والے آذان سمیع اب تک پرواز ہے جنون، پرے ہٹ لو اور ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سپر اسٹار‘ جیسی فلموں میں فن کا لوہا منواچکے ہیں۔والد کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے آذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں۔ یعنی اب وہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔آذان سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں۔