لاہور(ویب ڈیسک): ماڈل ٹاون کچہری نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اورسانپ رکھنے پر گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ کو آج طلب کر رکھا تھا۔ وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو اداکارہ کا چالان کیا تھا۔اداکارہ پر غیر قانونی طور پر سانپ، مگرمچھ رکھنے کا الزام ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر چالان کیا تھا۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پانچ سال سے ان سے کھیل رہی ہیں۔