Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرونا: امریکہ ہلاکتوں میں تیسرے نمبر پر،بھارت میں 136مارے گئے دنیا بھر میں2لاکھ 77ہزار مریض صحت یاب

    By Daily Khabrainاپریل 8, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک/میڈرڈ/پیرس(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کےمتاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 74807 ہوگئی ہے۔منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 16523اور سپین میں13341 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک10941ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد5373 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپی ملک فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8911 ہوگئی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 136 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے چار ہزار بتائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک کم وبیش 13لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد تصدیق شدہ ہے جبکہ ان میں سے 284886 صحت یاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ گزشتہ روز فرانس میں 833جبکہ سپین میں 630 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 10941ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367000 ہے، امریکہ میں اب تک 19600 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں مزید 30 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں کوویڈ 19 سے ہونے والی پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ آسٹریلیا کی وہ واحد ریاست تھی جس میں کورونا وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے چھ ہزار کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی کل تعداد 45 ہے۔ امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ۔ مزید 1255 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، 30 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے مسلسل چھٹے روز بھی انتہائی دلخراش خبریں آ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی معلومات دینے والی عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں 12 سو 55 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 871 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تباہ کن اعداد و شمار ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس زدہ 19 ہزار 671 افراد ایسے ہیں جو صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میں 8 ہزار 879 افراد ایسے ہیں جو کہ اس وقت تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.