Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • قطر کا الزام، ورلڈ کپ میچ میں فیفا نے کینیڈا کی حمایت کی
    • پاکستان میں مکمل ای پاسپورٹ نظام نافذ ہوگا
    • آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ
    • حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔
    • لاہور میں 5 KFC آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی
    • اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔
    • عدم ادائیگی کے باعث ڈی ایچ اے نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے متعدد بلاکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔
    • امریکہ ایران معاہدہ زیرِ بحث، وزیرِاعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی
    • ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور
    • چپس کی قلت، ایپل نےآئی فون، میک اور آئی پیڈ کی قیمتیں بڑھانے کو تیار
    • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی سی بی کا شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainجون 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے لہذا شعیب ملک 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس سے قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں مل پائے۔کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سفری پابندیوں کے پیش نظر قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک بھارت جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔سفری پابندیوں سے قبل شعیب ملک ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے۔ 20 فروری کو شروع ہونے والا ایونٹ 17 مارچ کو التوا کا شکار ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے برعکس شعیب ملک اپنی پیشگی مصروفیات اور کورونا وائرس کے سبب سفری پابندیوں کے پیش نظر گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ کو نہیں دیکھ سکے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا چونکہ سفری پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی واقع ہورہی ہے جس سے اس خاندان کے دوبارہ یکجا ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے، لہذا مناسب ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انسانی بنیادوں پر ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور شعیب ملک کی درخواست کا احترام کریں۔وسیم خان نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور وہ صورتحال کو سمجھتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے شعیب ملک کو 24 جولائی کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں کہا کہ بلاشبہ شعیب ملک اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل ملک میں داخلے سے متعلق برطانوی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر روانگی سے قبل 28 جون کو مانچسٹرکے لیے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گی، اس دوران ٹیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کے لیے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا

      اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔

      کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

      تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

      بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.