تازہ تر ین

شائقین کرکٹ کو دھچکا، کورونا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ملتوی

ویب ڈیسک : شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم بورڈ اجلاس آج ویڈیو لنک پر ہوا جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کے اعلان کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس اب 2021 اور 2022 میں ہوں گے۔

2021 اور 2022 کے ورلڈ ٹی ٹوئٹی ایونٹس کے میزبان ملک کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ شیڈول کے مطابق 2021 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا تھا۔

بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ (50 اوورز) کی تاریخ کو بھی چھ ماہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اب 2023 کا ورلڈ کپ فروری مارچ کی بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain