Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘ذاتی مفاد کیلئے اداروں کو داﺅ پر لگانے والوں کو قوم تسلیم نہیں کرے گی’،شبلی فراز

    By Daily Khabrainاکتوبر 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے اداروں فوج، عدلیہ کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں تو قوم اس کو بالکل تسلیم نہیں کرے گی۔

    کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیں بڑی تعداد میں ووٹ دیے اور ہمیں نشستیں بھی ملیں لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کے لیے کام کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے اہم بڑے مسائل کے حل کے لیے تمام مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں جس سے کراچی کے عوام کو سہولت ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اندرون سندھ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پیکیجز بھی بنا رہی ہے جس سے سندھ کے دیگر اضلاع کو بھی ان کا حق مل سکے اور بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

    شبلی فراز نے حکومت مخالفت احتجاج کو ذاتی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اس لیے اقتدار میں لے کر آئے تاکہ اس ملک میں کرپشن اور لوٹ میں ملوث عناصر کا احتساب ہو سکے اور عوام میں بے یقینی پھیلانے کے لیے جو مختلف جلسے جلوسوں کی کوششیں ہو رہی ہیں، اس کا بنیادی طور پر ایک ہی مقصد ہے کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ(ن)، وہ اپنے لیڈران کی کرپشن کو چھپا سکیں اور کسی طرح سے حکومت مذاکرات پر راضی ہو جائے اور ان کے کرپشن کے کیسز میں نرمی کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے اداروں فوج، عدلیہ کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں تو قوم اس کو بالکل تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ یہ ادارے ہیں تو ملک چل رہا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہمیں زیادہ نقصان نہیں پہنچا لیکن ہماری معیشت پر اثر پڑا، بے روزگاری بھی بڑھی اور ایسے حالات میں کوئی اپوزیشن پارٹی اس طرح کی مہم شروع کرنا چاہتی ہے تو وہ ملک دوست نہیں ہو سکتی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.