اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کے لئے ترغیب اور سزا کا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا ہے۔
بینکوں کے لئے ترغیب اور سزا کے طریقہ کار کے مطابق ہدف حاصل کرنے پر بینک کا مطلوبہ نقدریزرو کم جبکہ ناکامی پر رقم اسٹیٹ بنک میں رکھنا ہوگی۔
بینکوں کو یہ ترغیب حاصل ہوگی کہ اگر وہ کسی سہ ماہی میں ہاؤسنگ اور عمارات کی تعمیرات کیلئے فنانسنگ کا مقررہ ہدف حاصل کرلیتے ہیں یا اس حد سے تجاوز کرجاتے ہیں تو اگلی سہ ماہی میں سٹیٹ بینک میں رکھا جانے والا مطلوبہ نقد ِ ریزرو ( سی آر آر) کم کردیا جائے گا۔
آئندہ سہ ماہی کیلئے مطلوبہ نقد ریزروکی رقم میں اتنی کمی کی جائیگی جتنا 30 جون 2020ء سے متعلقہ سہ ماہی کے آخر تک ہاؤسنگ اور تعمیرات کی فنانسنگ میں اضافہ ہوگا۔

