Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر
    • ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں:ساس کا دعویٰ
    • مسجد الحرام کے قریب حملے کی افواہیں بے بنیاد، سعودی حکام کی وضاحت
    • جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
    • محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
    • ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
    • 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
    • تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ماہریںِ صحت نے فالج کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا

    By Khabrain Newsجنوری 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے پاکستان سمیت کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں فالج کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فالج کا مرض دائمی معذوری اور دنیا بھر میں انسانی اموات کا سب سے اہم وجہ ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً60 لاکھ اموات فالج کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی اس مرض کے پھیلاؤ کے اہم اسباب ہیں، صحتمندانہ طرزِ زندگی اور مرض سے متعلق آگہی کے فروغ سے فالج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شام ’کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں فالج کی نگہداشت کی بہتری‘ کے موضوع پرمنعقدہ ایک سمینار کے دوران کہی۔ سیمینار کا انعقاد بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور کامسٹیک اسلام آباد کے باہمی تعاون سے ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ہوا۔ اس سیمینار سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع، ایرانی اسکالر ڈاکٹر مہدی فرہادی، یونیورسٹی آف البرٹا کینیڈا کے پروفیسر ڈاکٹر اشفاق شعیب اور راشد اسپتال دبئی کی ڈاکٹر ماریہ خان نے خطاب کیا۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں فالج کے پھیلاو کے مسئلے کو اُجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کامسٹیک او آئی سی مماملک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، اور اس تناظر میں ایسے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ جس سے مسلم ممالک میں سائنس اور تحقیق میں کم ترقی یافتہ مسلم ممالک میں بھی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر اقبال کے مطابق او آئی سی افریقی ممالک میں بھی متعلقہ شعبہ جات میں کام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد واسع نے کہا متعلقہ ممالک میں فالج کے پھیلاو کا تعلق نہ صرف بڑھتی ہوئی عمر سے بلکہ مدنی زندگی سے بھی ہے جبکہ مٹاپا، ورزش کا نہ کرنا، غیر متوازن غذا، زیابطیس، تمباکو نوشی، بلڈ پریشر بھی اس مرض کے پھیلاو کا اہم سبب ہیں۔ ڈاکٹر مہدی فرہادی نے کہا فالج کی صورتِ حال کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں زیادہ آمدن والے ممالک کے مقابلے میں بہت خراب ہے۔ پروفیسر اشفاق شعیب نے کہا کہ فالج دنیا میں سب سے نمایاں معذوری اور اموات کا سبب ہے، انہوں نے قومی سطح پر اسٹروک یونٹ کے قیام کی اہمیت پر زور دیا جہاں فالج کے مریضوں کا مناسب علاج ممکن ہوسکے، انہوں نے کہا کہ عوام میں بہتر طرزِزندگی اختیار کرنے اور اس مرض سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ماریہ خان نے ’خواتین میں فالج‘ کے موضوع پر لیکچر دیا، انہوں نے کہا ترقی پذیر ممالک میں عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں فالج سے معذوری اور اموات زیادہ عام ہیں لیکن مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں خواتین میں فالج سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔ آخر میں اسی موضوع پر ایک پینل ڈسکشن بھی ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالملک، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، مصری اسکالر ڈاکٹر اوسامہ یاسین اور ڈاکٹر حسنین ہاشم نے حصہ لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.