برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو نے نو فلائی زون کے نفاذ سے انکار کر دیا۔یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
برسلز میں نیٹو اور یورپی یونین کے ہیڈ آفس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ اور یوکرین کی مدد کا جائزہ لیا گیا۔
نیٹو چیف اسٹولن برگ کا کہنا ہے کہ رو س اور یوکرین کے تنازع میں مداخلت کی تو ماسکو سے براہ راست تصادم کا خطرہ ہو گا۔براہ راست تصادم سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نو فلائی زون کا نفاذ لڑاکا طیارے یوکرینی ایئراسپیس بھیجنا ہے۔یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔اب تک چھوٹے ہتھیار،اینٹی ٹینک،اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کیے جا چکے ہیں۔
نیٹو چیف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو یہ یورپ میں مکمل جنگ پر ہی اختتام پذیر ہو گا۔ اس میں بہت سے ممالک شامل ہوں گے۔ بہت سارے انسانی مصائب جنم لیں گے۔پیوٹن نے جنگ نہیں روکی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسری جانب یوکرینی صدر نےنو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
- امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
- تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
- پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
- ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
- موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
- اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
- فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
- ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
- نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
- اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
- آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
- آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
- کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
- ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
- 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
- کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
- غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی