Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ: مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، وزیر داخلہ

    By Khabrain Newsاپریل 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہمیں مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔
    یہ بات وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی گئی جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
    اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چینی قونصل جنرل لی بیجیان، وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسین چودھری، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سعید منگنیجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ڈی عمران یعقوب، جاوید عالم اوڈھو اوربریگیڈیئر عمران صفدر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے بریفنگ دی۔
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعہ 26 اپریل کو 2 بجے کے قریب پیش آیا، یہ خودکش دھماکہ تھا، واقعے میں تین کلو بال بیئرنگ ایکسپلوزو استعمال ہوا، دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے جس میں 3 چینی اور ایک پاکستانی باشندہ شامل ہے جب کہ مزید ایک چینی اور تین پاکستانی زخمی ہیں جو زیر علاج ہیں۔
    وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ واقعے کے تھوڑی دیر بعد بی ایل اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ یہ بدقسمت واقعہ تھا جس میں دوست ملک کے ماہرین تعلیم کو ٹارگٹ کیا گیا، ہمیں اپنی سکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے فوری بعد وزیراعظم اور آپ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح کی سندھ حکومت کی مدد کرنے کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہمیں مل کر اس ملک کو اس قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔
    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، وفاق دہشت گردی کی روک تھام کیلئے صوبوں کی ہرممکن مدد کرے گا۔
    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے لیکن ہم کراچی کو پرامن شہر بنائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.