تازہ تر ین

سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے دی

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز سلمان خان نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے اسلحے کے لائسنسس کیلئے درخواست کا فیصلہ گزشتہ ماہ انہیں ان کے والد سلیم خان کے نام موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اُس خط میں لکھا تھا کہ ‘ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا’۔
واضح رہے کہ مئی میں بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain