Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈون 11 کاروائیوں میں 21 ملزمان گرفتارANF
    • 26 نومبر احتجاج کیس،پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں، تحقیق
    • جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار
    • بنی پولیس کی کارروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ایس ایچ او تلہ گنگ کا تبادلہ انچارج الخدمت سنٹر چکوال کر دیا گیا
    • PTI کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات،میدان سج ،3رکنی الیکشن بورڈ تشکیل
    • کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
    • کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
    • گوجرخان کے علاقے جبر اور گردونواح میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی
    • چھچھ انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی
    • 5G جازکی انکلوژن راکس میں معاونت، خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو خراج تحسین
    • سائیں محمد حسین بالکے کا عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر
    • سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے: عمران خان پُر امید

    By Khabrain Newsاگست 1, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائے۔ جمعرات والے دن دوپہر 2 بجےالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دارہیں جو سازش کو روک سکتے تھے، معیشت کا یہ حال ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کو مدد کے لیے فون کر رہے ہیں۔
    تحریک انصاف کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،ہم نے اپنے آئین کوبہترکیا ہے، آج اپنے نیشنل کونسل ممبرز کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس پراسس سے ہم گزرے کوئی پارٹی نہیں گزری، جو فیڈرل پارٹیاں تھی وہ سکڑ گئیں، پیپلزپارٹی آج اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہیں، پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئرہونا چاہیے،اگرالیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تو پارٹی میں اندر ہی تقسیم شروع ہو جاتی ہے، کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر سے پہلے ایک تاریخ تھی،جب اپنے اپنے امپائر ہوتے تھے تو زیادہ تر بدمزگیاں ہوتی تھیں،ہم نے 1986ء میں پہلی بارکرکٹ میں نیوٹرل امپائر کھڑے کیے تھے،1997کے الیکشن کے علاوہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے ای وی ایم کی بھرپورمخالفت کی،ان دونوں پارٹیوں کا الیکشن میں دھاندلی کا ایک سسٹم ہے،ضمنی الیکشن میں ہماری کوشش تھی ان کو دھاندلی سے کیسے روکنا ہے،دو ہفتے پہلے ہم نے میٹنگ کی ان کو دھاندلی کو کیسے روکنا ہے، پٹن این جی اوزکی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کرنے کے 183 طریقے ہیں، سٹیٹس کو نے اسی لیے ای وی ایم کی مخالفت کی،ایران، بھارت میں ای وی ایم پر الیکشن کرائے جاتے ہیں، تحریک انصاف ماشااللہ بہت بڑی پارٹی بن گئی ہے، پی ٹی آئی میں آئی ایس ایف کے ذریعے مراد سعید جیسے لیڈر سامنے آئے، جنرل الیکشن کے بعد پارٹی میں الیکشن کرائیں گے، ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، یہ دوپارٹی ہمارے سامنے ختم ہوئی یہ فیملی پارٹی ہے،یہ دونوں پارٹیاں گرو کرنے کے بجائے سکڑگئیں،دونوں پارٹیوں میں میرٹ نہیں۔ ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں، بدقسمتی سے چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،جس نظام میں میرٹ نہ ہو وہ ختم ہوجاتا ہے، الیکشن میں دھاندلی کا ان دوپارٹیوں کا ایک سسٹم بنا ہوا ہے، یہ دونوں پارٹیاں خاندانی پارٹیاں ہیں اسی لیے ختم ہوئیں۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مشکل کی بہت بڑی وجہ پاورپولٹیکس یعنی کوئی نظریہ نہیں ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہمارے لیے مثال ہیں، 1988 سے یہی دوپارٹیاں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی تھیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، حدیبیہ پیپر ملز، سرے محل کیس ن لیگ نے کیسز بنائے تھے، دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے، چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پر دونوں پارٹیوں نے ملکر ملک کو لوٹا، ان کا کوئی نظریہ نہیں تھا، آج سب تحریک انصاف کے خلاف اکٹھے ہو گئے ان کا کوئی نظریہ نہیں، ہماری حکومت کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ کرپشن کر رہی تھی، اللہ سچ سامنے لے آتا ہے، ساڑھے تین ماہ میں اللہ نے ان کو ایکسپوز کر دیا، ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد مہنگائی کم کرنا نہیں صرف ایک ہی مقصد این آر او لینا تھا، نیب ترمیم کر کے 1100 ارب معاف کرا لیا، عوام مہنگائی میں ڈوب رہی ہے اور یہ اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا، ملک میں ڈالرکی کمی ہوگئی ہے، سب سے خطرناک چیزہے،ہماری حکومت میں ریکارڈ ڈالرآرہے تھے،مارچ میں بیرونی خسارہ 500 ملین ڈالر اب 2 اعشاریہ 6ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ہماری حکومت میں مہنگائی 17 فیصد اورآج 38 فیصد ہے، کورونا کے باوجود ہماری حکومت نے سب سے زیادہ نوکریاں دیں،عالمی ادارہ کے مطابق برصغیرمیں کورونا کے دوران پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، جب عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 اور آج 250 کا ہوگیا ہے،ہماری حکومت میں پٹرول 150اور ڈیزل 144 روپے تھا،آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہے اور ملک میں پٹرول 227 اور ڈیزل 244 روپے ہے،عالمی مارکیٹ میں گھی کی قیمت کم اور پاکستان میں 200 روپے زیادہ ہوگئی۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا، ملک میں ڈالرکی کمی ہوگئی ہے، سب سے خطرناک چیزہے،ہماری حکومت میں ریکارڈ ڈالرآرہے تھے،مارچ میں بیرونی خسارہ 500 ملین ڈالر اب 2 اعشاریہ 6ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ہماری حکومت میں مہنگائی 17 فیصد اورآج 38 فیصد ہے، کورونا کے باوجود ہماری حکومت نے سب سے زیادہ نوکریاں دیں،عالمی ادارہ کے مطابق برصغیرمیں کورونا کے دوران پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، جب عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 اور آج 250 کا ہوگیا ہے،ہماری حکومت میں پٹرول 150اور ڈیزل 144 روپے تھا،آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہے اور ملک میں پٹرول 227 اور ڈیزل 244 روپے ہے،عالمی مارکیٹ میں گھی کی قیمت کم اور پاکستان میں 200 روپے زیادہ ہوگئی۔
    ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دارہیں جو سازش کو روک سکتے تھے
    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے زیادہ آج لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، سازش کے تحت جب ہماری حکومت گرائی تو کون سا بڑا کرائسزآیا تھا؟ آج ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دارہیں جو سازش کو روک سکتے تھے، ملک جدھر جا رہا ہے اب پتا نہیں حالات کو ٹھیک کرنے میں کتنی دیر لگے گی، آج معیشت کا یہ حال ہے کہ آرمی چیف امریکا کو مدد کے لیے فون کر رہا ہے، شہبازشریف نے 50 ارب تو اشتہارات میں خرچ کیا تھا،وہ اشتہارات دیکھ کر کہتے تھے شائد اس سے زیادہ زبردست ہی کوئی نہیں،اللہ نے ان کی اصلیت دکھا دی، انہوں نے کبھی ملک کے مستقبل کا نہیں سوچا،تحریک انصاف نے بلین ٹری لگا کرآنے والی نسلوں کا سوچا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کررہا تھا آج انہوں نے ملک کو دنیا کے چوتھے ڈیفالٹ کرنے والے ممالک میں پہنچادیا ہے، جن کا بیرون ملک پیسہ، جائیدادیں انہیں پاکستان میں سیاست کی ہی اجازت نہیں ملنی چاہیے،ان کی بیرون ملک اربوں ڈالر کی پراپرٹی ہے،برطانیہ کا وزیراعظم بھی مے فیئرعلاقے میں نہیں رہ سکتا،کیا وجہ ہے ہمارے ملک کے لیڈروں کا بیرون ملک پیسہ اور اقتدارمیں آجاتے ہیں،جن کا جینا مرنا پاکستان نہیں ان لوگوں کو پاکستان کی قیادت کرنے کا حق نہیں ملنا چاہیے،آج ملک میں سب سے بڑا کرائسز ڈالر کا ہے،یہ دوسروں کو کہتے ہیں پاکستان میں پیسہ لاؤ اور اپنا پیسہ بیرون ملک رکھتے ہیں،یہاں کے مگر مچھ پاکستان سے بیرون ملک پیسہ بھیجتے ہیں،ہمیں ایسی قیادت کا راستہ روکنا ہوگا،پاکستان میں روپے کی قدرگرنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،بڑے بڑے ڈاکوؤں کی میٹنگ کی ویڈیو دیکھی یہ سارے دانت نکال رہے تھے ان کو روپے کی قدر گرنے سے فرق نہیں پڑتا،یہ بھی کنفلکٹ انٹریسٹ ہے،لیڈر مثال ہوتے ہیں،بورس جانسن بھاری اکثریت سے جیتا کورونا کے دوران ایس او پیز کا خیال نہ رکھا اس کی اپنی پارٹی نے نکال دیا،یہ لوگ پاکستان کا پیسہ چوری کر کے باہر لیجاتے ہیں،شرم کی بات ہے میڈیا میں لوگ ان کا دفاع کرتے ہیں،اس وقت ایمرجنسی لگانی چاہیے کوئی بھی بیرون ملک پیسہ نہ لیکر جائے، کوئی بھی پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا جس کا جینا مرنا پاکستان نہ ہو۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ پاورپولٹیکل ایک پرانی سوچ ہے، ہم نے سیاست کوعبادت سمجھ کرکرنا ہے، جب وزیراعظم ہاؤس سے ڈائری پکڑ کر گھرگیا تو اگلے دن اپنی اہلیہ کے ہمراہ شام کو فلم دیکھ رہا تھا، زندگی میں اونچ نیچ دیکھی ہے، ہارتے ہیں تو سارے منہ بھی پھیر لیتے ہیں زندگی میں یہ سب کچھ دیکھا ہے، رات کو گیارہ بجے دیکھا توعوام سڑکوں پر نکل آئی، مجھے اپنی جدوجہد کی سب سے زیادہ اس دن خوشی ہوئی جب عوام سڑکوں پر نکل آئی، زندگی کے ساڑھے 3 سال مشکل ترین تھے کوئی چھٹیاں نہیں کی تھیں، قوم کے اندرشعوردیکھا تو مجھے بہت خوشی ملی، پاکستان کا مطلب لااللہ اورتیرا میرا رشتہ کیا لااللہ، ہمارے نبی رحمت الاللعامین تھے، ہمارے نبی ﷺ نے میثاق مدینہ میں سب کو اکٹھا کیا تھا، جس دن ہم ایک قوم بن گئے قرضہ اتارنا کوئی مشکل نہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں، ہم نے اپنی آئیڈیالوجی قوم کو بتانی ہے، سپریم کورٹ کا جب فیصلہ آیا تو میں نے کال نہیں دی، قوم خود ہی سڑکوں پر آ گئی، ہم قوم بننے جا رہے ہیں، اس وقت پارٹی کو منظم کرنے کا بہترین وقت ہے، 26 سال میں پارٹی کو منظم نہیں کر سکے، پارٹی نظریئے پربنتی ہے، اب تو چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی ہمارے نظریے کا پتا چل گیا ہے، بدقسمتی سے میری پارٹی کو پوری طرح میرے نظریے کا پتا نہیں چلا، انشااللہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے۔چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائے۔ جمعرات والے دن دوپہر 2 بجےالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.