Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میرے کچھ کزنز اب بھی کراچی میں رہتے ہیں: جوہی چاولہ

    By Khabrain Newsاگست 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور بالی ووڈ ہیروئن جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے ان کا سالوں پرانا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کراچی کا رُخ کرتی ہیں۔
    بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ مشہورِ زمانہ فلم ’رام جانے‘ اور’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ کا دل ہندوستانی نہیں بلکہ پاکستانی ہے۔
    جوہی کا ایک پرانا انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے اور ان کے خاندان کے کچھ لوگ اب بھی کراچی میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کراچی آنا جانا لگا رہتا ہے۔
    اداکارہ نے بتایا کہ تقسیمِ برصغیر کے وقت ان کے نانا ، نانی دادا اور دادی بچوں سمیت بھارت منتقل ہوگئے تھے جبکہ ان کی خالہ کی شادی کراچی کے ایک مشہور فلم پروڈیوسر جگدیش چاند آنندد (جے سی) آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان چھوڑنا پسند نہیں کیا۔
    اداکارہ نے بتایا کہ جگدیش چاند آنندد پاکستان کے مشہور پروڈکشن ہاؤس ’ایور ریڈی پکچر‘ کے مالک تھے اور وہ کراچی کی ایک مشہور شخصیت تھے جبکہ ان کے کزنز اب بھی کراچی میں ہی رہتے ہیں۔
    مذکورہ ویڈیو سے قبل 2018 میں جوہی چاولہ کو کراچی میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کراچی آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔
    جبکہ اس سے قبل نوے کی دہائی، 2002 ، 2013 سے 2016 کے درمیان بھی جوہی چاولہ کو متعدد بار کراچی میں دیکھا گیا۔
    یاد رہے کہ ایور ریڈی پکچر کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے، جس نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران 500 کے قریب فلموں کو پروڈیوس اور پیش کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.