Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
    • سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
    • ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
    • کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
    • وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع
    • سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
    • ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
    • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
    • گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
    • سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
    • نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
    • لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری، شہزاد اکبر کی جانب سے مدد کا انکشاف

    By Khabrain Newsاگست 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹر پول) کے جنرل سیکرٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اداکارہ صوفیہ مرزا اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کی نابالغ بیٹیوں کے خلاف یلو وارنٹ جاری کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
    انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ جڑواں بچوں زینب عمر اور زونیرہ عمر کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور ان کے نام بین الاقوامی ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ڈیٹا بیس پر رکھے گئے تھے۔
    صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کے گرفتاری وارنٹ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے دو درخواستیں موصول ہونے کے بعد جاری کیے گئے تھے، جس میں سے ایک درخواست 30 اپریل اور دوسری جولائی 2020 میں موصول ہوئی۔
    درخواستیں اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر موصول ہوئیں جو مبینہ طور پر ان کی بیٹیوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لے جانا چاہتی تھیں۔
    انٹرپول نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زنیرہ اور زینب کے ناموں کو اس وقت حذف کر دیا گیا جب تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دبئی کی شرعی عدالت نے دونوں بیٹیوں کی قانونی تحویل پہلے ہی عمر کو ان کے والد اور قانونی سرپرست کے طور پر دی تھی۔
    انٹرپول کے دفتر برائے قانونی امور کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ دو خطوط اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ زنیرہ اور زینب دونوں کی عمریں 15 سال ہیں۔
    پیلے رنگ کے نوٹس خاص طور پر لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جو اکثر نابالغ ہوتے ہیں یا ایسے افراد کی شناخت میں مدد کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جو اپنی شناخت نہیں کر پاتے۔
    واضح رہے کہ عمر ظہور اور صوفیہ مرزا بچیوں کی تحویل کی طویل ترین عدالتی لڑائیوں میں مصروف ہیں، ماضی میں بھی اسی طرح کے وارنٹ 2010 میں جاری کیے گئے تھے لیکن بعد میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے عمر فاروق ظہور اور ان کی بیٹیوں کی حوالگی سے انکار کے بعد اسے حذف کر دیا تھا۔
    یاد رہے کہ ڈیٹا کی پروسیسنگ سے متعلق انٹرپول کے قواعد کا آرٹیکل 83(1)(a)(i) خاص طور پر خاندانی تنازعات اور تحویل کے معاملات میں کسی بھی وارنٹ کے اجراء کو منع کرتا ہے۔
    انٹرپول کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے عناصر کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کمیشن نے پایا کہ چیلنج کردہ ڈیٹا نے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، نتیجے کے طور پر اس نے سمجھا کہ انٹرپول انفارمیشن سسٹم میں ان ڈیٹا کو برقرار رکھنا انٹرپول کے قوانین کے مطابق نہیں تھا اور فیصلہ کیا کہ انہیں حذف کر دیا جائے۔ یہ فیصلہ انٹرپول جنرل سیکرٹریٹ کو بھیج دیا گیا تھا جس نے اب انٹرپول کی فائلوں سے چیلنج کیا گیا ڈیٹا حذف کر دیا ہے۔
    انٹرپول کا خط ظہور کو ان کے دفتر برج السلام، شیخ زید روڈ، دبئی، متحدہ عرب امارات میں لکھا گیا ہے۔
    ایف آئی اے کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے جڑواں بچیوں کے خلاف کارروائی کی کیونکہ اس پر انٹرپول کے ذریعے کارروائی کے لیے اوپر سے دباؤ تھا۔
    اگرچہ یہ ظہور اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان نجی تنازعہ ہے تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے احتساب کے مشیر اکبر نے ظہور کے خلاف متعدد کارروائیاں شروع کرنے کی سمری کی منظوری کے لیے یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں لے گئے تھے۔
    ایف آئی اے لاہور کے سابق سربراہ ڈاکٹر رضوان نے ظہور کے خلاف کارروائی شروع کی اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر عدالت سے ایک ایف آئی آر میں ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کیے گئے اور مذکورہ غیر ضمانتی وارنٹ کی بنیاد پر اس کا پاسپورٹ اور CNIC بلیک لسٹ کر دیا تھا اور نیشنل کرائم بیورو پاکستان کی طرف سے انہیں گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
    تاہم پہلی بار یہ انکشاف ہوا کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کی جڑواں بچیوں زینب اور زنیرہ کی گرفتاری کے یلو وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    تازہ ترین

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

    وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.