Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دوسرے ملکوں کی پیدا کردہ آلودگی سے پاکستان براہ راست متاثر ہو رہا ہے: گوتریس

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں، پاکستان دوسرے ملکوں کی پیدا کردہ آلودگی سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات پورے کرنا اکیلے پاکستان کے وسائل سے ممکن نہیں، دنیا کی ذمہ داری ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے۔
    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لاڑکانہ میں سیلاب سے متاثرہ کیمپ کا دورہ کیا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے آئے ہیں، اس ہولناک سیلاب میں 1300 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، ہزاروں زخمی، لاکھوں گھر تباہ ہوئے، بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، سندھ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری متاثرین سے ہمدردی کیلئے یہاں آئے ہیں، آپ کی مشکلات اور تکالیف کا ادراک ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے25 ہزار روپے فی خاندان متاثرین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، اس کیلئے وفاق 70 ارب روپے فراہم کر رہا ہے۔
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس اندوہناک سانحہ پر آپ سب سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ماضی میں مون سون کے دوران مختلف ممالک میں بارشیں دیکھی ہیں ، ترقی یافتہ ممالک نے ماحولیات کو آلودہ کردیا ہے، صنعتوں کی وجہ سے آلودگی نے کرہ ارض کی حدت میں بڑی حد تک اضافہ کردیا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں جس سے سیلاب آ رہے ہیں، اسی صورتحال کا سامنا پاکستان کو بھی ہے۔ پاکستان اس ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار نہیں ہے لیکن دوسرے ممالک کی پیداوار کردہ آلودگی کا شکار ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے، وہ آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے گھروں کی تعمیر ، کاشتکاروں کے نقصان کے ازالے کیلئے اسے بڑے وسائل کی ضرورت ہے تاہم اکیلا پاکستان اتنے وسائل نہیں رکھتا کہ وہ اس کا ازالہ کر سکے ، جن ممالک نے یہ حالات پیدا کئے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کریں۔
    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والے ممالک فطرت کے خلاف اپنی جنگ بند کریں ، یہ کسی طور پر مناسب نہیں ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے حالات کا سبب بننے والی آلودگی کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جو آواز پاکستان کی ہے وہی اقوام متحدہ کی بھی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے پیدا شدہ مسائل اور تکالیف کا احساس ہے، اس کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے اور آبائو اجداد کے کاشتکاری کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے ناطے وہ کاشتکاروں کے ہونے والے نقصان کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ کوئی ایسا معجزہ ہو جائے کہ آپ کے تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہو۔
    اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متاثرین کیلئے فی خاندان 25 ہزار روپے وفاق کی طرف سے پیش کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، متاثرین کی اس نقد امداد سے کچھ نا کچھ داد رسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس دکھ درد میں شریک ہو رہے ہیں جو کہ تاریخی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کے ساتھ مل کر وفاقی اور صوبائی حکومت ایسا منصوبہ تشکیل دے گی کہ آئندہ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو اس قدر نقصان نہ پہنچے ۔
    دوسری طرف وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے ہفتہ کو سیلاب سے متاثرہ اوستہ محمد، ضلع جعفرآباد میں ریلیف کیمپ اور کیمپ میں قائم اسکول کا دورہ کیااور سیلاب متاثرین سے تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم اور سیکرٹری جنرل کے کیمپ میں قائم سکول کے دورہ کے موقع پر بچوں نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
    سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بچوں کی تعلیم کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کو بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
    انہیں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،سیلاب سے بلوچستان کا وسیع رقبہ متاثر ہوا،لائیو سٹاک زراعت ،ریلوے اور سڑکوں کو شدیدنقصان پہنچا۔سیلاب متاثرین کی بحالی صوبائی حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں، بلوچستان کے 5 اضلاع میں اس وقت بھی سیلابی پانی موجود ہے،بلوچستان حکومت نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا۔متاثرین کی بحالی کے لئے مالی امداد کی ضرورت ہے۔
    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے,عالمی برادری اس صورتحال سے نکلنے کے لئے پاکستان کی مدد کرے۔وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کررہا ہے۔وزیر اطلاعت ونشریات مریم اورنگ زیب ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.