Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت میں 600 سالہ شاہی مسجد کی مجوزہ مسماری کے خلاف ہزاروں مسلمانوں کا احتجاج
    • یمنی فوج کا دعویٰ: 72 گھنٹوں میں حملوں کے دوران 2,316حوثی ہلاک یا زخمی
    • سعودی فضائی حملہ، یمن کی مارکیٹ میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی
    • صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
    • فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے
    • مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ
    • پروین ہُڈا کی شاندار کامیابی، ایشین گیمز میں ایک اور باکسنگ میڈل یقینی
    • شدید بارشوں نے اتر پردیش میں تباہی مچا دی، 4 افراد ہلاک، گورکھپور زیرِ آب
    • امریکا میں نارایسٹر طوفان کا شدید حملہ بڑے پیمانے پر سیلاب اور بجلی کی بندش
    • ایران کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں 48 گھنٹوں کے دوران 19 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی انتونیو،بل گیٹس سے ملاقاتیں، سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں ایک اور مصروف دن گزارا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کے بروقت دورہ پاکستان کو سراہا۔ دوران ملاقات شہباز شریف نے متاثرہ لوگوں کے لئے بین الاقوامی حمایت اور امداد کو متحرک کرنے کے لئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا اور ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات اور سیلاب کے تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات دریں اثناء وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات بھی کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاکستان کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں تعاون پر بل گیٹس فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ پولیوکے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور خاص طور پر پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ایک مشکل صورتحال کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پولیو مہم کو کسی تاخیر کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں تصویری نمائش کا دورہ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کے ہمراہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش دیکھی، سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، شہبازشریف نے امریکا، ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس دکھی انسانیت کیلئے آواز اٹھارہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ تصویری نمائش متاثرین کی تکالیف بیان کرتی ہے، سوا تین کروڑ عوام اس بحران سے گزر رہے ہیں، متاثرین کےمصائب کو ہمددردی کے ساتھ سننے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.